سکھر پریس کلب: نو منتخب صحافی عہدیداران کو عزرا جمال اور فیصل جتوئی کی جانب سے بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد

سکھر (جانوڈاٹ پی کے)سکھر پریس کلب میں جرنلسٹس پینل کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس، کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن اور کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما اور معروف سماجی کارکن عزرا جمال اور سکھر ٹریول اینڈ ٹورز کے اونر فیصل جتوئی نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں بلامقابلہ کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر عزرا جمال کا کہنا تھا کہ سکھر کے صحافیوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے اور امید ہے کہ نو منتخب قیادت صحافتی اقدار، غیر جانبدار رپورٹنگ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں جو عوام اور ایوانِ اقتدار کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔فیصل جتوئی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور بلامقابلہ انتخاب صحافتی اتحاد اور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل اور صحافت کے وقار کو مزید بلند کرے گی۔نو منتخب عہدیداران نے عزرا جمال اور فیصل جتوئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور صحافیوں کے حقوق، مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔اس موقع پر سکھر پریس کلب میں خوشی اور یکجہتی کا ماحول دیکھنے میں آیا، جبکہ صحافتی حلقوں کی جانب سے بھی نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.



