بدین: ایچ یو جے ڈسٹرکٹ یونٹ کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی قائم، 26 نومبر تک انتخابات مکمل کرنے کا فیصلہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ کام۔پی کے)ایچ یو جے ڈسٹرکٹ بدین یونٹ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس الیکشن کمیٹی کا قیام اور 26 نومبر تک انتخابات کا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ۔
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ بدین یونٹ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں ایچ یو جے ، بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدين کا مشترکہ مشاورتی اجلاس میں ایچ یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری شفیع محمد جونیجو ، بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن ، ایوان صحافت کے صدر حاجی خالد محمود گھمن سنئیر صحافیوں لالہ ہارون گوپانگ ، تنویر احمد آرائیں اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں سنئیر صحافی الطاف شاد میمن کو چئیرمین الیکشن کمیٹی جبکہ علی محمد شاہانی اور منور جمالی کو رکن الیکشن کمیٹی مقرر کیا گیا . الیکشن کمیٹی کی جانب سے 26 نومبر تک الیکشن کا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے . چئیرمین الیکشن کمیٹی الطاف شاد میمن کے مطابق آج ایچ یو جے ڈسٹرکٹ یونٹ کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button