بدین:علیفیہ سہیل احتجاج کی رپورٹنگ کے دوران گرفتار، صحافی برادری کی شدید مذمت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ کام۔پی کے)صحافی علیفیہ سہیل جو آج کراچی پریس کلب میں 27ویں ترمیم کے خلاف ہونے والے احتجاج کی کوریج کے لیے شام 4 سے 5 بجے کے درمیان موجود تھیں موصول ہونے والے آخری پیغام انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے علیفیہ مسلسل سول سوسائٹی کے احتجاج، گمشدہ افراد کے کیسز، اور کراچی میں BYC کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کی رپورٹنگ کرتی رہی ہیں بدین یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر مرتضیٰ میمن نائب صدر ناصر جت جنرل سیکریٹرینجھی لال جوائنٹ سیکریٹری عطا سندھ یار خازن اسلم پپو میمن اطلاعات سیکریٹری طاہر سموں نے صحافی علیفیہ سہیل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کے جو صحافی ڈکٹیشن کی بجائے آزاد صحافت میں یقین رکھتے ہیں اور وہ اپنے زیر کا سودا نہیں کرتے اور حق وچ لکھتے ہیں ان صحافیوں کے لیئے زمین تنگ کی جا رہی ہے لیکن حکومت کے ایسے ہتھکنڈے صحافیوں کو اپنی راہ حق سے کبھی بھی ہٹا نہیں سکتی انہونے مطالبہ کیا ہے کے کراچی کی خاتون صحافی علیفیہ سہیل کو فی الفور رہا کیا جائے۔



