سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)

بدین (رپورٽ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ایف ای سی ممبران عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، بلال قریشی، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر عرفان آرائیں، جنرل سیکریٹری امجد اسلام بدین یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر مرتضیٰ میمن جنرل سیکریٹری ناصر جت و دیگر نے نواب شاہ پریس کلب کے ممبر اور سینئر صحافی عزیز الحسن صدیقی پر کوریج کے دوران قاتلانہ حملہ کرنے اور ان کے بھتیجے اور صحافی تصورالحسن صدیقی ، صمد الحسن صدیقی کو شدید زخمی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، آئے روز صحافیوں پر جرائم پیشہ افراد قاتلانہ حملے کرکے انہیں زخمی کردیتے ہیں لیکن پولیس نے آج تک کسی بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے صحافی خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، انہوںنے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی نواب شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر صحافی عزیز الحسن صدیقی سمیت دیگر صحافیوں پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا رکرکے قرار واقعی سزا دی جائے



