سکھر پریس کلب میں سندھ ریجنل جرنلسٹس کنونشن کی تیاریاں مکمل، مرکزی قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری

سکھر (جانوڈاٹ پی کے)سکھر پریس کلب میں 10 جنوری بروز ہفتہ میڈیا قوانین اور صحافتی اخلاقیات کے موضوع پر سندھ ریجنل جرنلسٹس کنونشن منعقد ہورہا ہے،کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کنونشن میں شرکت کے لیے مرکزی قائدین کی آمد کا سلسلہ شروع ھوگیا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے رہنما افضل بٹ  سابق سیکریٹری جنرل ناصر زیدی سمیت دیگر رھنماء سکھر پریس کلب پہنچ گئے، افضل بٹ کو گل ہائے عقیدت اور گلدستے پیش کیے۔ افضل بٹ نے صحافی برادری کی جانب سے ملنے والی محبت، خلوص اور والہانہ جذبات پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن، سندھ ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن، کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سیفما چیپٹر کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔افضل بٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام صحافتی تنظیمیں باہمی اتحاد، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ بھی مشترکہ اور مؤثر کردار ادا کرتی رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button