وزیر آباد: صبیح الرحمان کی جانب سے محمد افضل بٹ کی جرنلسٹ پینل میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین

وزیر آباد (جانوڈاٹ پی کے) ایف ای سی ممبر PFUJ و صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمان کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹ پینل کے قائد محمد افضل بٹ کی شاندار کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے صدر گکھڑ پریس کلب نے کہا کہ محمد افضل بٹ کی قیادت میں جرنلسٹ پینل نے 28 میں سے 22 نشستیں اپنے نام کر کے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات مندانہ فیصلے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد قابلِ ستائش ہے میاں صبیح الرحمان نے مزید کہا کہ محمد افضل بٹ نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے پاکستان کے صحافیوں کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرم رہتے ہیں اور ورکر صحافیوں کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کرتے گکھڑ پریس کلب کی طرف سے محمد افضل بٹ اور ان کے پینل کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد مزید مضبوط ہوگی۔



