اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع ہو چکے ہیں: لبنانی صدر

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کے صدر جوزف عون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر  نے بیان میں کہا کہ مسئلے کا واحد حل اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی ہے،اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کا مثبت جواب ملا ہے۔

دوسری جانب ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ  امید ہے لبنان میں مستقل جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جائیگا،نیتن یاہو کو لبنان کا امن سبوتاژ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے،لبنان کو جنگ بندی شامل کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button