نوکری پرمسلسل وقت سے پہلے پہنچنے پر خاتون فارغ،عدالت کا فیصلہ سن کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے!

میڈرڈ(جانو ڈاٹ پی کے)سپین کے شہر الیکانٹے کی ڈیلیوری کمپنی میں ملازمت کرنیوالی خاتون روزانہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان اپنے آفس پہنچ جایاکرتی تھی، حالانکہ خاتون اور ادارے کے درمیان ہوئے کنٹریکٹ کے مطابق خاتون ورکر کی ملازمت صبح 7:30 بجے شروع ہونا تھی لیکن اس کے برعکس خاتون اپنے آفس کولیگ سے قبل ہی اپنی شفٹ کا آغاز کردیتی تھیں۔یہی وہ بات تھی جو خاتون ورکر کے منیجر کی ناراضی کی وجہ بنی جس کیلئے 2023 میں خاتون کو پہلی مرتبہ آفس جلدی پہنچنے پر سرزنش کی گئی۔بعد ازاں بھی خاتون کو آفس کی جانب سے وارننگ دی جاتی رہی لیکن اس نے اس وارننگ کو نظر انداز کرکے اسی طرح جلد آفس پہنچنا جاری رکھا۔ جس کے بعد رواں برس خاتون کے باس نے تنگ آکر اس عمل کو ’ سنگین بدتمیزی ‘ قرار دیتے ہوئے ملازمت سے فارغ کردیا جس کے بعد خاتون نے اپنی کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔عدالت میں خاتون کے باس نے مؤقف اپنایا کہ خاتون کے جلدی آفس پہنچنے پر ان کے پاس کرنے کو کوئی کام موجود نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود وہ کمپنی کے ساتھ تعاون پر رضامند نہیں تھیں، بار بار دی گئی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے خاتون نے اپنے من مانی کی، خاتون کے اس عمل نے ان کے اور کمپنی کے تعلقات پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد عدالت نے کمپنی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

مزید خبریں

Back to top button