کراچی: ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن  کےاسٹیشن منیجر کی لاش برآمد، تحقیقات جاری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر سے اسٹیشن منیجر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق متوفی کی شناخت عرفان بیگ کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع بند دفتر سے ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاش ایک روز پرانی ہے جبکہ عرفان بیگ گزشتہ رات سے لاپتا تھے اور اہلخانہ سے بھی ان کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ آج شام ایئرلائن عملے نے پرواز کے وقت دفتر کھولا تو اندر سے لاش برآمد ہوئی۔

ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے موقع پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عرفان بیگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button