اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھی جس نے شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا،جھانوی کپور

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب میں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر دیکھیں، یہ مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا مواد تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس تجربے نے مجھے کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس دلایا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عوامی شخصیت ہونے کی قیمت یہی ہے کہ ایسے غیر اخلاقی مواد کو برداشت کیا جائے؟
جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا میری ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش میں ہیں جو مکمل طور پر مصنوعی ہیں لیکن انہیں حقیقت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، حتیٰ کہ بعض اوقات مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی انہیں شیئر کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث پیشہ ورانہ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر ہم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔



