اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں ابھی ایک سے دو ہونے کا کوئی وقت نہیں ہے میرے پاس،جھانوی کپور

ممبئی(jano.pk)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور شادی کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں، اس حوالے سے انھوں نے لب کشائی کرکے سب کو حیران کردیا۔ جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میں ابھی اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں، ایک سے دو ہونے کا ابھی کوئی وقت نہیں ہے میرے پاس، نہ ان کے لیے جن کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اُنکے پاس وقت ہے۔

بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ وہ کچھ بھی کرکے سرخیوں میں رہیں، اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے لے کر اپنی ذاتی زندگی تک، اداکارہ اپنے مداحوں کو اپنے بارے میں بات کرنے کا موقع دینے کا کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔

بھارتی اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے جب انھوں نے بالواسطہ طور پر انکشاف کیا کہ وہ شیکھر کے ساتھ شادی نہیں کررہی ہیں اور ابھی انکے شادی کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔

جھانوی اور شیکھر کے رومانس کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انکا اور شیکھر کا مشترکہ نام ’جسی‘ رکھ دیا تھا جو جھانوی اور شیکھر کے لیے مختصر سا نام تھا۔وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس دوران ان سے محبت کے بارے میں پوچھا گیا۔

اداکارہ نے شادی کے منصوبوں کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کے پاس رومانس یا اس شخص کے لیے وقت نہیں ہے جس کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میں ابھی اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں، ایک سے دو ہونے کا ابھی کوئی وقت نہیں ہے میرے پاس، نہ ان کے لیے جن کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اُنکے پاس وقت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button