جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی: کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، جنید خان اور علی مگسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جھل مگسی (جانوڈاٹ پی کے)جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا، جہاں ملک بھر سے آئے ڈرائیورز نے تیز رفتاری اور بہترین مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
پری پیڈ کیٹیگری میں 23 ڈرائیورز نے کوالیفائی کرلیا۔دو کلومیٹر ٹریک پر جنید خان سب سے آگے رہے، جنہوں نے یہ فاصلہ ایک منٹ 32 سیکنڈ 14 ملی سیکنڈ میں طے کیا۔جعفر خان مگسی 1 منٹ 33 سیکنڈ 50 ملی سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دوسرے جبکہ صاحبزادہ سلطان 1 منٹ 34 سیکنڈ 80 ملی سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔دفاعی چیمپئن فیصل شادی خیل کا ٹائم 1 منٹ 34 سیکنڈ 88 ملی سیکنڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک کیٹیگری میں مقابلہ بھی خاصا سخت رہا۔علی مگسی 1 منٹ 37 سیکنڈ 57 ملی سیکنڈ کے ساتھ سرفہرست رہے۔اویس شاہوانی نے 1 منٹ 41 سیکنڈ 55 ملی سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے دوسرا جبکہ سید آصف امام نے 1 منٹ 42 سیکنڈ 33 ملی سیکنڈ میں کوالیفائی کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔



