امریکا میں اصطبل سے بھاگا گھوڑا’’جے ایف کینیڈی‘‘ایئرپورٹ پہنچ گیا

نیویارک(جانو ڈاٹ پی کے)امریکا میں اصطبل سے بھاگا ہوا گھوڑا نیو یارک کے مصروف جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پہنچ گیا۔نیو یارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی کے مطابق لیفٹننٹ لوئس کیلڈرون اور افسر نکولس ڈیلگاڈو ایئرپورٹ پر اپنی معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ انہیں اطلاع ملی ایک گھوڑا ٹریفک کو چیرتا ہوا ایئرپورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گھوڑا ایکسپریس وے پر جانے سے قبل ایئرپورٹ کی حدود سے گزرا۔افسر نکولس ڈیلگاڈو کے مطابق ابتدا میں وہ کنفیوژ ہوگئے اور سمجھا کہ شاید کوئی شخص گھوڑے کی سواری کر رہا ہے، تاہم قریب آ کر معلوم ہوا کہ یہ بغیر زین کا ایک آزاد گھوڑا تھا۔پولیس نے گھوڑے کو قابو میں کرنے اور سڑک کے کنارے لانے کی کوشش کی، تاہم وہ کچھ دیر تک بھاگتا رہا۔ بعد ازاں حکام نے گھوڑے کو بحفاظت قابو میں لے کر اس کے اصل اصطبل تک پہنچا دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

مزید خبریں

Back to top button