لاہور: اچھرہ جیولری بازار میں امانتاًرکھوایا 20 کلو سونا اور 60 لاکھ روپے غائب، ملزم شیخ وسیم فرار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے اچھرہ کے معروف جیولری بازار میں سنار کی ایک دکان سے مبینہ طور پر 20 کلو سے زائد سونا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی مالیت 76 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعدد جیولرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا سونا شیخ وسیم نامی تاجر کے پاس امانتاً جمع کروا رکھا تھا۔پولیس کے مطابق شیخ وسیم کئی روز سے دکان پر نہیں آرہا تھا، جس پر تاجروں نے شک ہونے پر دکان کے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا تو اندر رکھا 20 کلو سے زائد سونا غائب ملا۔ متاثرہ دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ شیخ وسیم نہ صرف سونا لے کر فرار ہوگیا بلکہ 60 لاکھ روپے کی کمیٹی بھی ہڑپ کرگیا۔

واقعے کے بعد منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں شیخ وسیم کو مبینہ طور پر شاپر بیگ اٹھائے پلازے سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دکانداروں کے مطابق وہ 4 دسمبر سے دکان کو تالے لگا کر غائب ہے۔متاثرہ دکاندار محمد احمد نے اچھرہ تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button