جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)دیگر پٹرولیم مصنوعات کے برعکس جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 83 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

جیٹ فیول کی قیمت میں تیراسی روپے لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 471 روپے لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ یکم مارچ سے ابتک جیٹ فیول میں283روپے کا اضافہ ہوچکا

جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایئرلائنز کےلیے فضائی آپریشن چلانامشکل ہوگیا،فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ مارچ کے دوران ابتک چوتھی بارطیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button