جنیفر لوپیز کو بھارت پہنچنے پر پاپا رازی نے ’ریانا‘ سمجھ لیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ جنیفر لوپیز کو بھارت پہنچنے پر پاپا رازی نے گلوکارہ ’ریانا‘ سمجھ لیا۔
امریکا میں مقیم ارب پتی فارماسیوٹیکل کاروباری راما راجو مانتینا کی بیٹی نیترا کی شادی کی تقریب ادے پور میں منعقد ہوئی، تین روزہ تقریبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ جنیفر لوپیز کو ادے پور ہوائی اڈے پر دیکھا گیا وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں۔
اداکارہ کے ٹرمینل سے باہر نکلتے ہی فوٹو گرافروں کی طرف ہاتھ ہلانے اور مسکراہٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
اس دوران ایک پاپا رازی نے انہیں غلطی سے پکارا کہ ’بھارت میں خوش آمدید ریانا۔‘
اس سے قبل انہوں نے برطانیہ میں مقیم ٹائیکون سنجے ہندوجا اور فیشن ڈیزائنر نندیتا مہتانی کی بہن انو مہتانی کی ادے پور شادی میں پرفارم کیا تھا۔
تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ رنویر سنگھ کو سنگیت میں دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے سمبا کے ‘آنکھ میری’ پر رقص کیا۔
کرن جوہر، شاہد کپور، جھانوی کپور، کریتی سینن، اور جیکولین فرنینڈس سمیت بالی ووڈ کی کئی دیگر مشہور شخصیات اس تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔



