جواہرات اور قیمتی پتھروں کیلئے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کیلئے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس فریم ورک میں تفویض کردہ اقدامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں،جن کے جغرافیے اور مالیت کے تعین کیلئے ترجیحی بنیادوں پر جیولاجیکل سروے کیا جائے۔وزیراعظم نے رواں برس ملک میں جیم سٹونز سے متعلق دو مثالی سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کی بھی ہدایت دی تاکہ پاکستان کے ذخائر کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔تمام متعلقہ ادارے، صوبائی حکومتیں اور سٹیک ہولڈرز مشاورت کے عمل میں شامل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔عالمی معیار کی لیبارٹریز اور سرٹیفیکیشنز کے نفاذ کیلئےفوری اقدامات کیے جائیں۔بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہو۔

مزید خبریں

Back to top button