برطانیہ میں جمائما خان پر تیز رفتاری کے الزام میں ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی  سابق اہلیہ  جمائما خان پر  تیز  رفتاری  پر  ایک ہزار  پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان  نےاپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان کا مؤقف ہےکہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر  سےکم ہوگیا، اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا۔

جمائما کا مؤقف ہےکہ ان کی کار  بلڈر چلا رہا تھا، قصور  وار مجھے ٹھہرادیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button