جنگی صورتحال،جہلم میں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے

جہلم(نمائندہ عابد حسین رانجھا/جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی پیمانے کی پیمائش کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی ناپ تول میں کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پیمائش میں ہیرا پھیری کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے سرکاری پیمانے کے ذریعے پمپس کی نوزلز سے نکلنے والی مقدار کو چیک کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے کو سخت تنبیہ کی کہ پیمانے کی پیمائش میں ذرہ برابر بھی فرق پایا گیا تو پمپ کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے خصوصی احکامات دیے گئے ہیں کہ عوام کو ان کے پیسے کا پورا حق ملنا چاہیے اور پیمائش کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ جہلم صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پیمانوں کی باقاعدگی سے جانچ کروائیں تاکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بھی پیمائش میں کمی نہ آئے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے اس اقدام کو سراہا ہے، جس سے پٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ فروخت اور درست پیمائش کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button