ایپسٹین فائلز: ٹرمپ سے متعلق نئی ای میلز میں تازہ انکشافات سامنے آگئے

نئی دستاویزات میں تقریباً 11 ہزار فائلیں شامل ہیں، جن پر مشتمل 30 ہزار صفحات میں بڑی تعداد میں مواد کو خفیہ رکھا گیا ہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمۂ انصاف نے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید ہزاروں دستاویزات جاری کر دی ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئی ای میلز بھی سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق نئی دستاویزات میں تقریباً 11 ہزار فائلیں شامل ہیں، جن پر مشتمل 30 ہزار صفحات میں بڑی تعداد میں مواد کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ان دستاویزات میں ایک ایسی ای میل بھی شامل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایپسٹین کے نجی طیارے میں ماضی میں رپورٹ ہونے سے کہیں زیادہ سفر کیے۔

بی بی سی اور دیگر عالمی میڈیا کے ابتدائی جائزے کے مطابق کچھ ای میلز اور خطوط ایسے ہیں جن میں معروف شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، برطانوی شہزادہ اینڈریو اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button