جھل مگسی،جیپ ریلی ڈرائیور کو تیل پہنچانےوالی گاڑی کو حادثہ، 4 زخمی

نوشہرہ(جانو ڈاٹ پی کے)جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب جیپ ریلی کے ڈرائیور کو تیل پہنچانے والے گاڑی کو حادثہ،4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا۔نوشہرہ میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی حادثےمیں زخمی ہونیوالے اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں شریک ڈرائیور کھلاڑی جہاں زیب عمرانی کو تیل پہنچانے کے لیے جا رہے تھے راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ واقعے کے بعد انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button