چین نے جوہری حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جزیرہ تیار کرلیا،امریکا بھی پریشان

جزیرہ 138 میٹر لمبا اور 85 میٹر چوڑا ہوگا

بیجنگ(جانو ڈاٹ پی کے)چین نےجوہری حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مصنوعی جزیرہ تیار کرلیا۔

چین ایک 78,000 ٹن وزنی مصنوعی جزیرہ تعمیر کر رہا ہے جو جوہری دھماکوں کے اثرات کو برداشت کرنے کےبھی قابل ہوگا۔

اس جزیرے میں 238 افراد بغیر نئی فراہمی کے 4 ماہ تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ جزیرہ چین کے فوجیان ایئرکرافٹ کیریئر کے برابر سائز کا ہوگا اور یہ متوقع طور پر سنہ 2028 تک فعال ہوجائے گا۔

یہ 6 سے 9 میٹر بلند لہروں اور کٹیگری 17 کے طوفانوں کو برداشت کر سکے گا جو سب سے طاقتور ٹراپیکل سائیکلونز میں شمار ہوتے ہیں۔

پروجیکٹ کی قیادت کرنے والے ماہر لن ژونگچن نے کہا کہ ہم ڈیزائن اور تعمیر مکمل کرنے کی دوڑ میں ہیں اور سنہ 2028 تک اسے عملی شکل دینے کا ہدف رکھتے ہیں۔ سائنسدانوں نے جزیرے میں ’میٹا میٹریل سینڈوچ پینلز‘ استعمال کیے ہیں جو شدید جھٹکوں کو نرم دباؤ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ چین کا دور سمندر میں تیرتا ہوا موبائل جزیرہ ہے جو ایک دہائی کی تحقیق اور منصوبہ بندی کے بعد تیار کیا جا رہا ہے۔ جزیرہ 138 میٹر لمبا اور 85 میٹر چوڑا ہوگا جس کا مین ڈیک پانی کی سطح سے 45 میٹر بلند ہوگا۔ یہ شدید ترین جوہری حملوں کا بھی مقابلہ کرنے کے قابل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button