امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان مذاکرات کیلئے آئینگے،ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے پاکستان آمد کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی صحافی نے میمفس سے وائٹ ہاؤس واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا نائب صدر ایرانیوں سے مذاکرات کے لیے پاکستان جا رہے ہیں لیکن ٹرمپ سوال کو نظرانداز کرگئے اور نائب صدر کی پاکستان روانگی کے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے گزر گئے۔

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ سفارت کاری میں بعض امور کو خاموشی سے آگے بڑھانا ہوتا ہے، ذرائع ابلاغ امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Back to top button