ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے آسکر تقریب میں فلسطین کے حق میں نعرہ لگا دیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)آسکر کی تقریب میں ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے فلسطین کے حق میں نعرہ لگادیا۔
اداکار ہاویئر بارڈیم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم 23 سال بعد ایک غیر قانونی جنگ میں ہیں ،جو ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایک اور جھوٹ کی بنیاد پر حکومت کو گرانے کے لیے شروع کی ۔
اس کے علاوہ آسکر کی تقریب میں کئی فنکاروں نے "آرٹسٹس فور سیز فائر” کا بیج پہن کر غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی۔



