بدین: ارشد شریف کی بیوہ صحافی جویریہ صدیق کو دھمکیاں، پی ایف یو جے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکریٹری جنرل انیس حیدر، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر نیئر سرحدی ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر فاروق گوندل، سیکریٹری اطلاعات عمران چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری ایوب برمی، اسلام آباد راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے جنرل سیکریٹری حمید اللہ عابد پی ایف یو جے ضلع بدین کے صدر مرتضیٰ میمن نے ملک کے معروف اینکر پرسن ارشد شریف شہید کی بیوہ اور سینئر صحافی جویریہ صدیق کو نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں مسلسل دھمکیاں دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات ، وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں اور انہیں جانی و مالی تحفظ فراہم کریں، انہوں نے کہاکہ پہلے جویریہ کے شوہر ارشد شریف کو شہید کیا گیا جن کے نہ تو آج تک ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی حکومتی پیشر فت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ جس طرح کا دھمکی آمیز رویہ اور صورتحال ہے وہ موجودہ حکومت اور اس کے دعوؤں کی یکسر نفی کرتی ہے ، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرے لیکن جس طرح سے ملک بھرمیں صحافیوں کو شہید اور ان کے اہل خانہ کو خوفزدہ کیا جارہا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی



