جویریہ سعود نے شوہر اور میرا کے پرانے تعلقات پر افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر اور میرا کے پرانے تعلقات پر باتیں بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کراچی میں منعقدہ 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے سعود اور جویریہ کے ماضی کے تعلقات پر گفتگو کی۔
اداکارہ سنگینتا کے میرا اور سعود کے تعلقات سے متعلق بیان پر جویریہ نے کہا کہ ’میں نے وہ بیان دیکھا نہیں تھا، دراصل میری فیملی ہے، سسرا اور میکا ہے اور فیملی کے جو لوگ ہیں وہ بہت پریشان ہورہے تھے اور انہوں نے میسجز کیے۔‘
جویریہ سعود نے کہا کہ ’میں نے صرف یہ بتایا ہے کہ ہمارے میڈیا کے لوگ فیملی مین کے بارے میں سوچے سمجھے بغیر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں حالانکہ اب بچے جوان ہوگئے ہیں اور اُن کا مستقبل ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو بھی اب ماشاء اللہ 20 سال کا عرصہ گزر گیا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ لوگ پرانے گڑھے مردے کیوں اکھاڑتے ہیں، شاید یہ سب وائرل ہونے کیلیے کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب کسی کی چمک ختم ہونے لگتی ہے تو وہ دوسرے کی چمک چھین کر اس طرح کر کے اپنے اوپر چمک ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔
سعود نے کہا کہ ’یہ ہوائی باتیں ہوتی ہیں‘۔ اس پر جویریہ نے کہا کہ ’یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا کچھ کبھی تھا ہی نہیں‘۔ سعود نے کہا کہ ’یہ ایک کارٹون فلم کی طرح کی بات ہے، آپ اُسے یہی سمجھ کر انجوائے کریں۔



