جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل،معائنے کے بعد گھر جانے کی اجازت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

میڈیا نیوز کے مطابق اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچے تاہم معالجین نے مکمل معائنے کے بعد اُن کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد معمول کے مطابق معائنہ کے لیے قومی ادارہ امراض قلب، کراچی پہنچے، معالجین  نے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اپنے دور کے عظیم بیٹر کی اینجیوگرافی تشخیص کی اور بعض ادویات دینے کے ساتھ آرام کی تاکید بھی کی۔

68 سالہ جاوید میاں داد معمولی شکایت پر اسپتال معائنے کیلیے گئے تھے تاہم ڈاکٹرز نے اُن کی انجیوگرافی کروائی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دیا۔

جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، گھر روانگی سے قبل جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں شامل حال رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید خبریں

Back to top button