عمران خان سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کروائی جائے، لیگی رہنما جاوید لطیف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی فوری ملاقات کی حمایت کر دی۔

سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کروائی جانی چاہیے ، کسی کی زندگی سے کھیلنے کا کسی کو اختیار نہیں ہے، یہ کوئی جواز نہیں کہ کوئی بیمار ہو تو خوش ہوا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر بیرون ملک سے علاج کی اجازت دینی چاہیے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کہہ دینا کہ 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے یہ بھی مناسب نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف خود لوگوں کی بیماری کا مذاق اُڑایا کرتے تھے، کل کو کسی پر بھی کوئی مشکل وقت آسکتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بانی سے ملاقات کروانی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button