جاپان میں شدید زلزلہ، شدت 6.5 ریکارڈ

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 57 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں زلزلے آیا تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز آؤموری ضلع سے 80 کلومیٹر دور اور گہرائی 50 کلومیٹر پر تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہزاروں شہری بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے تھے۔



