یومِ انہدامِ جنت البقیع پراحتجاجی ریلیاں

میرپورخاص (شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)یومِ انہدامِ جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذ جعفریہ صادقین گروپ اور مرکزی ولایت سندھ پارٹی علی رضا شاھ گروپ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں تنظیموں کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیرِ نو اور مقدس مقامات کے تحفظ کے حوالے سے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک نفاذ جعفریہ صادقین گروپ ڈویژن میرپورخاص کے رہنماؤں علامہ بشیر جوادی، عنایت علی شاہ زیدی، امام بخش لسکانی، رسول شاہ اور جعفر کاظمی نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنت البقیع اسلامی تاریخ کا نہایت اہم اور مقدس قبرستان ہے جہاں اہلِ بیت اطہارؓ اور دیگر عظیم اسلامی شخصیات مدفون ہیں انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے جس پر آج بھی دنیا بھر کے مسلمان غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں جبکہ مرکزی ولایت سندھ پارٹی (علی رضا شاہ گروپ) کی جانب سے کئے گئے احتجاج کی قیادت ضلعی صدر صابر شاہ، حاجی ریحان میمن، نذیر خاصخیلی اور عبدالغفار لاشاری کر رہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ہر سال 8 شوال کو دنیا بھر میں مسلمان اس دن کو یومِ انہدامِ جنت البقیع کے طور پر مناتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں تاکہ اس اہم اسلامی ورثے کی بحالی کے لیے آواز بلند کی جا سکے مقررین کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات کا احترام تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی اصل تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے اور وہاں مدفون عظیم شخصیات کے مزارات کی دوبارہ تعمیر کی جائے آخر میں مظاہرین نے حکومتِ پاکستان اور عالمی اسلامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کریں۔

مزید خبریں

Back to top button