جینس ٹیساکو’’جنسی‘‘تعلق کی پیشکش کس نے کی؟
پاکستانی ماڈل’’سچوئیشن شپ‘‘کی وضاحت کردی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل جینس ٹیسا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک شادی شدہ مرد کی جانب سے ’سچوئیشن شپ‘ کی پیشکش کی گئی۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
شوبز انڈسٹری میں رنگت کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک پر کھل کر بات کرنے والی جینس ٹیسا نے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں ایک شخص نے دھوکا دیتے ہوئے ’سچوئیشن شپ‘ کی پیشکش کی۔اداکارہ نے ’سچوئیشن شپ‘ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جین زی کی اصطلاح ہے، جس کے معنی ہیں کہ ایک شخص آپ کے ساتھ آشنا والا تعلق بھی رکھے گا لیکن یہ بھی واضح ہوگا کہ اس رشتے کا کوئی مستقبل نہیں ہے، وہ آپ سے شادی نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں شوبز میں ضرور ہوں لیکن میں ایسی نہیں ہوں کہ میں کسی سے اس نوعیت کا تعلق رکھوں، اس لیے میں نے صاف انکار کردیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے بعد میں اس بات کا علم بھی ہوا کہ وہ شخص پہلے سے شادی شدہ بھی تھا اور شادی شدہ ہونے کے باوجود وہ مجھ سے اس طرح کی مانگ کر رہا تھا۔



