جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے نتائج قبول کرلئے،اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیش جماعت اسلامی نے13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے نتائج قبول کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے بیان میں کہا ہے کہ ہم مجموعی نتائج قبول کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں،جماعت اسلامی ہمیشہ مستحکم اور مؤثر جمہوری نظام کیلئے پرعزم رہی ہے اور وہ اس مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے پارٹی کے رضاکاروں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بعض افراد مایوس ہو سکتے ہیں مگر ان کی کوششیں رائیگاں نہیں گئیں،77نشستوں پر کامیابی نے پارٹی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کو تقریباً 4گنا بڑھا دیا ہے اور اسے مضبوط اپوزیشن کی قوت بنایا ہے،یہ شکست نہیں بلکہ بنیاد ہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یہ بھی کہا کہ سیاسی تقدیر بدل سکتی ہے،جیسا کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی2008میں صرف30نشستوں تک محدود رہی لیکن بعد میں18سال بعد حکومت بنائی۔ جمہوری سیاست ایک طویل سفر ہے جس کا مقصد عوام کا اعتماد حاصل کرنا، جواب دہی کو یقینی بنانا اور مستقبل کے لیے ذمہ داری سے تیاری کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button