وزیرآباد: انجمن طلباء اسلام کا 58 واں یوم تشکیل، حب الوطنی اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) تحریک ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم یاناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا مسئلہ انجمن طلباء اسلام نے ہر محاذ پر صفحہ اول کا کردار ادا کیا ہے،انجمن طلباء اسلام کے ہر سپاہی کو حب الوطنی کا درس دیا جاتا ہے،ا نجمن طلباء اسلام کا مقصد طلباء کے دلوں میں صحیح اسلامی روح کوبیدار کرنا ہے جو کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع کو دلوں میں روشن کئے بغیر نا ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افتخار احمد،پروفیسر نذیر اعوان نے گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیرآباد میں انجمن طلباء اسلام کے58ویں یوم تشکیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں محمد ارشد بخاری،شیخ ثناء اللہ،ساجد چیمہ، راشد چیمہ،محمد قدوس،ناظم محمد ارسل،نائب ناظم مرزا محمد بیگ،جنرل سیکرٹری محمد عبد اللہ،محمد شہروزسمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سابق چیئرمین کالجز پاکستان مہر عرفان رفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہی پاکستان کی بقاء اور غلامی رسولؐ میں ہی دنیا و آخرت کیلئے راہ نجات ہے، اسلام دشمن پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں ہمیں تخفظ کرنا ہے،انجمن طلباء اسلام کا تعلیم دشمن عناصر کے خلاف جہاد جاری ہے تعلیم دستی اور امن کا پیغام ہماری ترجیحات میں شامل ہے،اس موقع پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔تقریب کے اختتام پر تشکیل انجمن کا کیک بھی کاٹا گیا۔



