جماعت اسلامی ہی پاکستان میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے: ذبیع اللہ ملک

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی کے راہنما ذبیع اللہ ملک نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اقامت دین کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی دعوت کو ملک کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنے کام کو مزید مو?ثر اور منظم بنائیں۔ پاکستان میں اس وقت صرف جماعت اسلامی ہی ہے جو حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں اقتدار کے مزے لینے میں مصروف ہیں اور عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ پر جماعت اسلامی کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے انسانی منڈیوں کے خلاف ہم کلمہ حق بلند کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار نچلے طبقے تک پہنچے اور مقامی نمائندگان کی خرید و فروخت جیسے عوامل یا قانون پر پابندی ہو نچلے طبقہ سے اٹھنے والے مقامی نمائندگان کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی آزادی ہو اور فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد سیاسی و دینی قوت ہے جو اصولوں، دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت نے ہمیشہ ایوانوں کے اندر اور باہر مظلوم عوام کی آواز بلند کی ہے اور کسی بھی ظالم نظام کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے۔



