معاشرے میں انصاف، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، محمد یوسف

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن /جانو ڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے یومِ باب الاسلام منایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا کہ سندھ کو باب الاسلام کا اعزاز حاصل ہے اور یہاں اسلام کا پہلا دروازہ کھلا، جہاں سے اسلامی تعلیمات پورے برصغیر میں پھیلیں۔ سندھ کی تاریخ اسلامی شناخت سے جڑی ہوئی ہے اور محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ یہاں اسلامی نظام کی بنیاد رکھی گئی انہوں نے کہا کہ باب الاسلام محض ایک تاریخی حوالہ نہیں بلکہ یہ ہماری دینی، سماجی اور اخلاقی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ضروری ہے، کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ کو بھلا دیتی ہیں وہ ترقی نہیں کر سکتیں انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں انصاف، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان، اساتذہ، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ آخر میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔



