جماعتِ اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا پر شدید احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے بلدیاتی انتخابات کے بار بار التوا پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنا آئینِ پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے،  پندرہ فروری تک بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو بڑے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نصراللہ رندھاوا کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں  حالانکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ ہر بار کسی نہ کسی بہانے سے انتخابات مؤخر کیے جاتے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے التوا کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر منسوخ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی نے اس نوٹیفیکیشن کو عدالت میں بھی چیلنج کر دیا ہے۔ اگر پندرہ فروری تک بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو اسی روز اسلام آباد میں بیس سے پچیس مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

مزید خبریں

Back to top button