وزیرآباد: جماعت اسلامی عوامی اختیارات کی بحالی اور موجودہ نظام کی تبدیلی کی تحریک چلائے گی، ناصر محمود کلیر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جیسا سیاسی ماڈل پاکستان میں دوسری کسی پارٹی کے پاس نہیں اختیارات بیوروکریسی سے لے کر بلدیاتی اور مقامی شہری حکومتوں کو دینے کی تحریک چلائیں گے۔طبقاتی تقسیم امیر کے لیے مراعات اور غریب کے استحصال کا موجودہ نظام بدلیں گے۔موجودہ نظام پاکستان کی معیشت کے استحکام اور عوام کو ترقی دینے میں ناکام ہو چکا ہے۔جعلی بلدیات، جعلی عدلیہ اور ظالمانہ وڈیرہ ازم کا یہ نظام بدلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہدرہ میں ملک نبیل احمد کی دعوت ہر شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آپ عام لوگوں کی جماعت ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے نظام کی عملداری کے لیے کوشاں ہے آیئے آپ سب عوام کے ساتھ اپنے رابطوں کو بڑھائیے۔گلی محلے اور ہر دیہات تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیے۔ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے جائیں جو اقبال کا خواب تھا جو بابائے قوم کی آرزو تھی اس موقع پر نبیل ملک نے اپنی برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جماعت اسلامی کی کاوشوں خصوصا الخدمت فاؤنڈیشن کے عوامی و فلاحی اقدامات کی تعریف کی ۔



