لاڑکانہ،محکمہ خوراک کی گندم غائب ہونے کا معاملہ،سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو جیل بھجوادیا

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں محکمہ خوراک کے گودام سے گندم بوریوں کے غائب ہونے کا معاملہ، عدالت نے سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو جیل بھیج دیا ہے، اینٹی کرپشن سرکل لاڑکانہ کی ٹیم نے باقرانی میں محکمہ خوراک کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم کے تھیلے لوٹنے کے مقدمے میں گرفتار سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نعمت اللہ جیسر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت میں ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انسداد بدعنوانی عدالت کے جج سریش کمار کے روبرو ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا، مقدمہ کی سماعت آئندہ آنے والے دنوں میں جاری رہے گی.



