سابق جج طارق جہانگیری سے کروڑوں روپے ریکور،شامی صدر کی برطانیہ میں "ریڈ کارپٹ” تذلیل

اسلام آباد(خصوصی تجزیاتی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری، جنہیں جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر عہدے سے برطرف کیا گیا تھا، ان کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سابق جج سے گھر کی تعمیر کے لیے لیے گئے بلا سود قرضے کی مد میں3کروڑ روپے کی رقم ریکور کر لی گئی ہے۔ قانونی ماہرین اب یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جس شخص نے دھوکہ دہی اور جعلی سازی کے ذریعے جج کا عہدہ حاصل کیاکیا اس سے وہ تمام مراعات اور تنخواہیں بھی واپس لی جانی چاہئیں جو اس نے سالہا سال تک حاصل کیں۔
لندن میں شامی صدر احمد الشرح کے سرکاری دورے کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جسے سفارتی حلقوں میں ‘ریڈ کارپٹ تذلیل’ قرار دیا جا رہا ہے۔ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے پر برطانوی وزیراعظم استقبال کے لیے باہر موجود نہیں تھے، جس پر شامی صدر نے ریڈ کارپٹ پر قدم رکھنے کے بجائے سائیڈ سے چلنے کو ترجیح دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے ایک قابض صدر کے لیے واضح سفارتی پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
ادھر پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔ علیمہ خان نے تحریک انصاف کے ورکرز کو ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دی ہے، جسے ناقدین ان کی سابقہ ناکام کالوں کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔



