جہیزکاسامان واپس مانگنا جرم بن گیا،سسرالیوں کاسابق بہو اورعدالتی بیلف پر تشدد
تھانہ ظفروال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

ظفروال(جانو ڈاٹ پی کے)جہیزکا سامان واپس مانگنا جرم بن گیا،سابق سسرالیوں نے خاتون اور پولیس اہلکارکوتشدد کا نشانہ بناڈالا۔ایف آئی آر کے مطابق عدالتی بیلف خلیل احمد،سب انسپکٹرجنید،لیڈی پولیس اہلکاررابعہ،متاثرہ خاتون آصفہ اشرف جہیز کے سامان کی واپسی کیلئے موضع پنڈی چنیانی پہنچے تو مدعی زاہدمحموداورانکی والدہ رانی بی بی وغیرہ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے لیڈی پولیس اہلکاراورسابقہ بہوکو گالم گلوچ کرناشروع کردیا۔پولیس کے منع کرنے پر لیڈی پولیس اہلکاراورخاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔عدالتی بیلف نے غفار علی کی درخواست پر تھانہ ظفروال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔




