اسرائیل یہودی ریاست نہیں اور نہ ہی نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ ہے، امریکی یہودی ربی

اسلا م آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے معروف یہودی اسکالر اور مصنف  ربی یعقوب شاپیرو  نےکہا ہےکہ اسرائیل یہودی ریاست نہیں ہے اور نہ ہی نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  ربی یعقوب شاپیرو نےکہا کہ ہم ایران سے  جنگ کے خلاف ہیں۔

 ربی یعقوب شاپیرو نےکہا کہ گریٹر اسرائیل کے نظریےکا یہودیت  سےکوئی تعلق نہیں ہے، اسرائیل ایک  سیکولر ملک ہے اور  اس کا یہودیت  سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وہ ایران پر جنگ کے خلاف ہيں ، اسرائیل یہودی ملک نہیں ہے، نیتن یاہو  اور یہودیوں میں فرق ہے، نیتن یاہو یہودیت پر عمل نہیں کرتا۔

مزید خبریں

Back to top button