جام ساقی کی7ویں برسی پر سندھ کلچر فورم کے زیر اہتمام تقریب

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)کامریڈ جام ساقی نے ہمیشہ ملک کے زراعت پیشہ اور مظلوم لوگوں کے حقوق کے حصول اور ملک میں اصل جمھوریت کیلئے جدوجہد کی یہ باتیں جام ساقی کی ساتوین برسی کے موقع پر سندھ کلچرل فورم سرتیوں ستھ کی مرکزی چیئرمن ثنا صادق لاکھو کی جانب سے ایک منعقد کردہ تقریب میں کی گئیں ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور جام صادق کے کالے دور میں کامریڈ جام ساقی نے سکھر سے کراچی تک امن مارچ کرکے انسانی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے شاندار جدوجہد کی اور آمریت اور ظلم کے خلاف قید و بند کی سختیاں برداشت کیں۔ اس موقع پر تقریب میں شریک عورتوں اور بچوں نے کامریڈ جام ساقی کی تصویریں اور شاہ جو رسالے پر پھول نچھاور کر کے کامریڈ جام ساقی کی انقلابی جدوجھد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں ڈاکٹر حجاب فاطمہ، ساران علی، کائنات جوکھیو، کامریڈ بختاور اور معصوم بچے موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button