وزیرآباد:اتحاد پریس کلب کا صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے لیگل فورم قائم کرنے کا فیصلہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)اتحاد پریس کلب کے فورم پر صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے لیگل فورم قائم کرنے کا فیصلہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب(ر) کے فورم پر مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں اتحاد پریس کلب کے مرکزی چیرمین مہر عبدالمتین،مرکزی صدر اقبال شاھد،سینئر نائب صدر نغمانہ خورشید،نائب صدر احمد سلمان ربانی، جنرل سیکرٹری سید مخدوم زیدی، انفارمیشن سیکرٹری ناصر حسین سندھو، جوائنٹ سیکرٹری نازش منیر اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں مشترکہ طور پر اتحاد پریس کلب کے ممبران کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اتحاد پریس کلب (ر) کے فورم ہر لیگل فورم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں تمام مرکزی عہدیداران نے چیرمین آئین ساز کمیٹی کی رائے کا خیرمقدم کیا۔لیگل فورم کے قیام کے لیے عملی اقدام آئندہ اجلاس میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیرمین آئین ساز کمیٹی مہر عبدالمتین نے بتایا کہ لیگل فورم سات رکنی ہو گا جس میں اتحاد پریس کلب کےمعزز ممبران اپنے مسائل کے حل کے لیے آزادانہ شکایات کے حل کے لیے قانونی مشورے حاصل کر سکتے ہونگے۔



