اٹلی کے سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدارقراردیدیا

روم(جانوڈاٹ پی کے)اٹلی کے سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدارقراردیدیا۔پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی کیلئے کی گئی کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہےاٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قراردیدیا۔امریکا و اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جینٹی لونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس جنگ بندی کیلئے کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی کیلئے کی گئی کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button