ایرانی میزائل، امریکی جہاز کی واپسی،بھارت کی ایندھن لائنیں!

واشنگٹن/تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے درمیان امریکہ کا جدید ترین بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ احمر سے یونان کی جانب روانہ ہو گیا۔ جہاز کے لانڈری سیکشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 600 فوجیوں کی رہائش متاثر ہوئی اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بڑھتے خطرے کے پیشِ نظر اتنے بڑے جہاز کو کھلے سمندر میں رکھنا اب محفوظ نہیں رہا، اسی لیے اسے مرمت کے بہانے پیچھے ہٹایا گیا۔
ادھر ایران نے ٓآبنائے ہرمز سے بھارتی تیل کی ترسیل پر سخت شرائط عائد کر دی ہیں جس سے بھارت میں ایندھن اور گیس کی قلت شدید ہو گئی اور لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔ ایران کا مطالبہ ہے کہ بھارت وہ فوجی جہاز واپس کرے جو مشقوں کے لیے گئے تھے، جبکہ بھارت پر ایک ایرانی جہاز کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بغیر کسی بیرونی امداد کے امریکہ اور اسرائیل جیسی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔




