تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی، جنگیں روکنے کا مطالبہ

تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تل ابیب میں مظاہرین نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور وزیراعظم سے تمام جنگیں روکنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے جنگ روکو، نسل کشی بند کرو کے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
دوسری جانب سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا،نیتن یاہو دباؤ میں ہیں، جانتے ہیں کہ جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔



