یو اے ای اسرائیلیوں کیلئے سب سے پسندیدہ ملک،نومبر 2025میں ایک لاکھ سے زائد یہودیوں نے دبئی کا وزٹ کیا

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے سب سے پسندیدہ سیاحتی منزل بن گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  نومبر 2025 میں 1 لاکھ سے زائد اسرائیلیوں نے دبئی کا سفر کیا، اکتوبر 2025 میں 99 ہزار اسرائیلی مسافروں نے دبئی کا رخ کیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 میں 72 ہزار اسرائیلیوں نے امریکا کا سفر کیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دبئی سیاحتی شہروں کے مقابلے اسرائیلیوں کیلئے محفوظ ترین ہے، دبئی میں اسرائیلیوں کو فلسطین حامی مظاہروں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

مزید خبریں

Back to top button