800 سے زائد فضائی حملے میں 2 ہزارایرانی اہلکار و کمانڈرز کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے مہینے میں اس نے 800 سے زائد فضائی حملے کیے، جن میں 2 ہزار سے زیادہ ایرانی فوجی اہلکاروں اور کمانڈرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ان حملوں میں تقریباً 16 ہزار مختلف ہتھیار استعمال کیے گئے، جبکہ 4 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کی گئیں۔

دوسری جانب ایران کے حکام نے ان دعوؤں کے برعکس بتایا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1937 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 240 خواتین اور 212 بچے بھی شامل ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کے مطابق دونوں جانب سے آنے والے اعداد و شمار میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، جس کے باعث زمینی حقائق کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث انسانی بحران اور مزید نقصانات کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button