ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب شہید ہوگئے،برطانوی خبرایجنسی کا دعویٰ

لندن(جانوڈاٹ پی کے )ایران  پر  اسرائیل کے  حملے میں  ایرانی وزیر دفاع  اور  ایرانی پاسداران انقلاب کے  سربراہ  کی شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالےسے بتایا ہےکہ  اسرائیلی حملوں میں  ایرانی وزیردفاع  امیر نصیر زادہ اور  ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور  شہید ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات  اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے بتائی ہے۔

تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی  ہے۔

جن میں کئی ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز  اور سیاسی حکام جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے اور  امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیا ہے۔

ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل)کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے، جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی پاسدران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button