ایران نے اسرائیل کے 20ڈرونزمارگرائے

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایران نے20اسرائیلی ڈرونز مار گرائے تاہم کسی اسرائیلی لڑاکا طیارے کو ابھی تک نشانہ نہیں بنایا گیا۔اسرائیلی حکام کے مطابق پائلٹس کئی بار میزائل کے خطرات کا سامنا کر چکے ہیں، ایک موقع پرایک پائلٹ نشانہ بننے کے بالکل قریب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاسداران انقلاب نے امریکہ کے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے تاہم ترجمان سینٹ کام کا کہناہے کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیاہے اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button